ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوامی طاقت چھین لی گئی نائب صدر نے ججوں کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا

عوامی طاقت چھین لی گئی نائب صدر نے ججوں کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا

Sun, 04 Dec 2022 11:56:21    S.O. News Service

نئی دہلی:4دسمبر(ایجنسی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جمعہ کو کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل جوڈیشل اپوائنٹ منٹ کمیشن (این جے اے سی) ایکٹ کو منسوخ کرنے پر پارلیمنٹ میں ”کوئی بحث“نہیں ہوئی اور یہ”بہت سنگین مسئلہ“ہے۔ دھنکھر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا ایک قانون، جو عوام کی مرضی کی عکاسی کرتا ہے، سپریم کورٹ نے”منسوخ“کر دیا اوردنیا ایسے کسی اقدام سے واقف ہی نہیں ہے۔آئین کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ جب قانون کا کوئی اہم سوال شامل ہو تو عدالتیں بھی اس معاملے پر غورکرسکتی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی موجودگی میں ایل ایم سنگھوی میموریل لیکچر دیتے ہوئے، دھنکھر نے اس بات پر زور دیا کہ آئین کی تمہید میں ”ہم ہندوستان کے لوگ“کا ذکر ہے اور پارلیمنٹ لوگوں کی مرضی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ طاقت عوام، ان کے مینڈیٹ اور ان کے ضمیر میں رہتی ہے۔ دھنکھر نے کہا کہ 2015-16 میں پارلیمنٹ نے این جے اے سی ایکٹ پاس کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان کے لوگ،ان کی خواہش کو آئینی شق میں تبدیل کر دیا گیا۔ عوام کی طاقت جس کا اظہار ایک جائز پلیٹ فارم سے ہوتا تھا، چھین لیا گیا۔ دنیا کو ایسی کسی حرکت کا علم نہیں ہے۔


Share: